برلن(آئی این پی)جرمنی نے ترکی کو اسلحے کی فروخت روک دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی نے ترکی کو اسلحے کی فروخت کے لیے داخل کرائی گئی 10 سے زائد درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ یہ بات جرمن وزارت برائے اقتصادی امور کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ اس وزارت نے تحفظات ظاہر کیے ہیں کہ ترک
صدر رجب طیب ایردوآن اِن ہتھیاروں کا استعمال ترک عوام کو دبانے کے لیے کر سکتے ہیں، خاص طور پر ان حلقوں کو، جو گزشتہ برس کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے زیر عتاب ہیں۔ جرمن وزارت کے ایک اہلکار کے مطابق ترک حکومت اپنے ہی عوام کے خلاف جنگ کر رہی ہے اور آمریت کی طرف بڑھ رہی ہے۔