جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

دوستی کی عظیم مثال۔۔ قائد اعظم نے جب مدد طلب کی تو سعودی بادشاہ نے کس طرح خزانے کے منہ کھول دیئے

datetime 23  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں یوم پاکستان کی تقریب بھرپور انداز میں منائی گئی جس میں چین اور ترکی کے علاوہ پاکستان کے دیرینہ دوست اور برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے فوجی دستے نے بھی خصوصی شرکت کی۔ پاکستان کے ساتھ دوستی اور بھائی چارے کا سعودی عرب کی طرف سے یہ پہلا موقع نہیں بلکہ دونوں ممالک طویل عرصے سے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ چل رہے ہیں۔ اسی طرح ماضی میں

1940 میں پاکستان بننے سے قبل سعودی بادشاہ سعود بن عبدالعزیز کے اپنے پانچ بھائیوں شہزادہ فیصل، شہزادہ سعد، شہزادہ فہد، شہزادہ منصور اور شہزادہ عبداللہ نے کراچی کا دورہ کرکے دوستی کا عظیم رشتہ قائم کیا تھا۔ عرب نیوز کے مطابق 1943ء میں بنگال میں پڑنیوالے بدترین قحط کے دوران قائداعظم محمد علی جناح نے انسانی بنیادوں پر امداد کی اپیل کی تھی اور اس سعودی قیادت نے نہایت مثبت انداز میں جواب دیا تھا، شاہ عبدالعزیز نے بنگال کے لوگوں کیلئے دس ہزار پاؤنڈ کی سب سے پہلے غیرملکی امداد بھیجی تھی ، 1946ء میں قائد اعظم محمد علی جناح نے مرزاعبدالحسن اصفحانی کی سربراہی میں تحریک پاکستان کے سلسلے میں ایک وفد اقوام متحدہ بھیجا تو انڈین نیشنل کانگریس کی ٹیم اس وفد کی راہ میں روڑے اٹکا رہی تھی لیکن سعودی وفد کے سربراہ شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز پاکستانی وفد کی مدد کیلئے میدان میں آگئے اور والڈوف اسٹوریاہوٹل میں اصفحانی اور اس کے ساتھیوں کو سرکاری ظہرانہ دینے کیلئے مدعو کرلیا۔ اسی تقریب میں شہزادہ فیصل نے تحریک پاکستان کے رہنماؤں کو اقوام متحدہ کے وفد سے متعارف کرایا جہاں پاکستان کے حصول کی جنگ لڑنے والے وفد نے الگ ملک کیلئے اپنی کاوشوں سے اقوام متحدہ کو آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں وطن عزیز پاکستان کا دل کھول کر ساتھ دیا ہے اور پاکستان نے بھی جواب میں ہمیشہ لبیک کہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…