نئی دہلی (آئی این پی)شمالی بھارت کی ایک عدالت نے ہندو مذہب میں مقدس سمجھے جانے والے دریائے گنگا اور جمنا کو ‘انسان کا درجہ دیتے ہوئے انسانوں کے برابر حقوق فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترکھنڈ میں اترانچل ہائی کورٹ نے دریائے گنگا اور جمنا کو ‘انسان کا درجہ دیا۔اس عدالتی حکم کے بعد اگر کوئی شخص دریاں کو نقصان پہنچانے یا آلودہ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو قانون کے
مطابق اس اقدام کو کسی انسان کو پہنچائے جانے والے نقصان کے برابر سمجھا جائے گا۔عدالت نے مذکورہ حکم سناتے ہوئے نیوزی لینڈ کے وانگونائی دریا کی مثال بھی پیش کی، جسے گذشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کی عدالت نے انسان کا درجہ دیا تھا۔عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لیے اترانچل کی عدالت نے تین عہدیداران کو ان دونوں دریاں کا قانونی نگران مقرر کیا ہے جو گنگا اور جمنا کے تحفظ کے ذمہ دار ہوںگے اور بطور انسان ان دریاں کی نمائندگی کریں گے