جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

چین کا مشرقی ایشیائی ممالک کیلئے بڑا اقدام،پاکستان کو سب سے خاص حیثیت دینے کا اعلان کردیاگیا

datetime 20  مارچ‬‮  2017 |

بیجنگ(آئی این پی )چین کے صوبہ یوئنان کے دارالحکومت کھن منگ میں جنوب اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی مصنوعات کی نمائش اور سرمایہ کاری میلے کا انعقاد کیا جائیگا،یہ نمائش 12سے18جون تک لگائی جائیگی،پاکستان اس نمائش میں بطور مہمان خصوصی،چیئرمین ملک کی حیثیت سے شریک ہوگا،اس تقریب میں چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارتی فورمز کا انعقاد شامل ہے جبکہ سیاحت،پیشہ وارانہ

افراد کے تبادلے،چین اور متعلقہ ممالک کے ماہرین کا فورم،معاشی سرگرمیاں اور سرمایہ کاری بھی میلے کاحصہ ہونگی،ان اہم معاشی سرگرمی کی تشہیر اور آگاہی کے حوالے سے پیر کویہاں بیجنگ میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں پاکستان،لاؤس،کمبوڈیا،میانمار،انڈونیشیاء،برونائی،ویتنام،تھائی لینڈ‘ سنگاپور‘ ملائیشیاء‘ نیپال،بھارت،بنگلہ دیش،مالدیپ،سری لنکا،گیانا اور تاجکستان کے مندوبین شریک ہوئے۔شرکاء نے چین میں منعقد ہونے والے اس میلے کو نہایت اہم قرار دیا۔شرکاء نے کہا کہ اس میلے سے چین اور دیگر متعلقہ ممالک میں تخلیقی اقدامات اور ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کے مواقع میسر ہوں گے۔شرکاء نے چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کو عالمی معاشی ترقی کا ویژن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاشی تقریب کے انعقاد سے جہاں ون بیلٹ ون روڈ پر واقع ممالک کے درمیان اقتصادی روابط فروغ پائیں گے،وہاں ان منصوبہ کی ترقی بھی ممکن ہوسکے گی،تقریب میں شریک پاکستانی مندوب محمد عامر خان نے کہا کہ پاکستان اس سرمایہ کاری میلے میں بھرپور شرکت کا ارادہ رکھتا ہے،پاکستان کے کاروباری ادارے میں بھرپور شرکت کریں گے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے متعدد معاہدات طے پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کا اہم حصہ ہے اور یہ

پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے کلیدی حیثیت کا حامل ہے،چین اور پاکستان کے باہمی تعلقات انتہائی گہرے ہیں،سی پیک اس خطہ کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا،تقریب میں شرکاء کو چین کے صوبہ یوئنان کی تجارتی و معاشی اہمیت کے حوالے سے ایک دستاویزی پروگرام کے ذریعے بریفنگ دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…