منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سی پیک میں بھارت کی شمولیت! چین نے یہ کیا اعلان کر دیا ؟

datetime 20  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) چین نے توقع ظاہر کی ہے کہ بھارت کے اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل ہونے کے لئے کشمیر کا مسئلہ کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گا کیونکہ یہ منصوبہ علاقوں کو ایک دوسرے سے ملانے اور جنوبی ایشیاء کے سب لوگوں کی خوشحالی کا منصوبہ ہے، پاکستان اور چین کو چینی صدر کے ون بیلٹ و ن روڈ منصوبے کو کشمیر کے مسئلے کے ساتھ منسلک نہیں کرنا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار چین کے سرکاری

اخبار گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔دریں اثنا وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چن ینگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے ، پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ مسئلہ تاریخی ورثہ ہے ، اس سے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات اور صلاح و مشورے کے ذریعے مناسب انداز میں حل کرنے کی ضرورت ہے ، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں پیشرفت کشمیر کے مسئلے پر چین کے موقف کو متاثر نہیں کرتی ۔گلوبل ٹائمز کے مطابق اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے حال ہی میں علاقائی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی مزید کوششوں پر زوردیا ہے جن میں ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی ترقی بھی شامل ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے گزرنے والا یہ عظیم الشان منصوبہ ہے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی تائید ون بیلٹ و ن روڈ صورتحال کو پیچیدہ بنا سکتی ہے ،نئی دہلی نے ابھی ون بیلٹ ون روڈ منصوبے پر دستخط کرنے ہیں اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے ون بیلٹ ون روڈ کے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے گزرنے پر خود مختاری کے مسائل موجود ہیں تاہم بھارت کی طرف سے ان خدشات کے باوجود اس منصوبے کو بین الاقوامی ممالک کی طرف سے وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل ہورہی

ہے، اس سلسلے میں چین پہلی ون بیلٹ ون روڈ کانفرنس کی مئی میں میزبانی کررہا ہے جس میں 20 ملکوں اور حکومتوں کے سربراہان اور 50سے زیادہ بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہ اس بیجنگ کانفرنس میں شرکت کریں گے ، یہ بات خاص طورپر قابل ذکر ہے کہ نئی دہلی ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے اثرات کو روک نہیں سکتا ، اگر بھارت اس وقت اس منصوبے سے باہر رہنا چاہتا ہے جب اسے بین الاقوامی برادری کی طرف سے

وسیع حمایت حاصل ہورہی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ چین کی ابھرتی ہوئی عالمی شہرت اور اہمیت کو دیکھ نہیں رہا ۔ شنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جیمز وول سے نے اوباما انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی امریکہ کی طرف سے مخالفت حکمت عملی کی غلطی ہو گی ۔توقع ہے کہ بھارت امریکہ سے سبق حاصل کرے گا اور وہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی طرف عملی

رویہ اختیار کرے گا ، اگر نئی دہلی دوسری اقوام کو اس منصوبے کو روکنے میں ناکام ہوتی ہے تو اسے اس منصوبے میں شامل ہو جانا چاہئے تا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی تکمیل میں پیشرفت کی جا سکے کیونکہ یہ بھارت کے مفاد میں ہے، چین اور بھارت کے درمیان بنیادی ڈھانچے سمیت کئی شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں اگر نئی دہلی کو سی پیک کے عظیم منصوبے اوبی او آر پر خدشات ہیں کہ تو بھارت کو اس

منصوبے میں شامل ہو کر چین کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا چاہئے اور اس منصوبے کو ممکنہ حد تک اپنی طرف منتقل کر لینا چاہئے کیونکہ زیادہ سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں معاشی ترقی اور مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے اس منصوبے کا خیر مقدم کررہے ہیں اور اس میں شامل ہونا چاہتے ہیں ، بھارت کو ون بیلٹ ون روڈ مسئلے سے بڑی احتیاط کے ساتھ نمٹنا چاہئے ، کشمیر کے مسئلے پر پاکستان

اور بھارت کے درمیان تنازعے نے نئی دہلی کو عادتاً بڑے پیمانے پر علاقے میں ہونے والی غیر ملکی ممکنہ سرمایہ کاری کے خلاف حساس بنادیا ہے لیکن اس کے لئے یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ وہ عام تجارتی سرمایہ کاری اور دوسری سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں امتیاز کرے جو بھارتی خود مختاری کی خلاف ورزی کرتی ہیں ، ون بیلٹ ون روڈ اور سی پیک اقتصادی منصوبے ہیں ۔امید ہے کہ ان فوائد کو دیکھتے ہوئے

بھارت کی آنکھیں کھل جائیں گی اور وہ ان منصوبوں میں شمولیت کے لئے ایک کھلا رویہ اختیار کرے گا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…