ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

اتنے ہی بہادر ہو تو پھر یہودی ٹوپی پر بھی پابندی لگاؤ،ترک صدر کا یورپ کیخلاف معنی خیزاعلان،یورپ میں مقیم تارکین وطن کو حیرت انگیزمشورہ دیدیا

datetime 18  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آئی این پی)ترک صدر رجب طیب اردگان نے یورپ میں مقیم تارکین وطن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 3 نہیں بلکہ5 بچے پیدا کریں،کیونکہ یورپ کا مستقبل آپ ہی ہیں، آپ کے ساتھ کی گئی حق تلفیوں کا بہترین جواب یہی ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایسکی شہر میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے تارکین وطن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یورپ میں مقیم ترک تارکین وطن خطے کا مستقبل ہیں، آپ یورپ کو اپنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ

میں یورپی ملکوں میں مقیم اپنے بھائی بہنوں سے صدا بند ہوتے ہوئے کہتا ہوں کہ اپنے بچوں کو اچھے علاقوں میں قیام کرائیں ،بہترین گاڑیوں پر سواری کریں، معیاری گھروں میں رہائش اختیار کریں۔ تین نہیں پانچ بچے پیدا کریں۔ کیونکہ یورپ کا مستقبل آپ ہی ہیں، آپ کے ساتھ کی گئی حق تلفیوں کا بہترین جواب یہی ہو گا۔ یورپی یونین کی عدالتِ عالیہ کے ہیڈ اسکارف پر پابندی عائد کرنے کا بھی ذکر کرنے والے اردگان نے کہا کہ ہم ان لوگوں کے دہرے چہروں سے اب بیزار ہو چکے ہیں۔ کہاں گئی دین و اعتقاد کی آزادی؟ اتنے ہی بہادر ہو تو پھر یہودی ٹوپی پر بھی پابندی لگا۔ ان کے کئی چہرے ہیں۔ڈچ حکومت کی جانب سے ترک وزرا کے ساتھ نسل پرست، فاشسٹ اور نیو نازیوں کا برتا کیے جانے پر بھی اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے چ حکومت کی جانب سے ترک وزرا کے ساتھ نسل پرست، فاشسٹ اور نیو نازیوں کا برتا کیے جانے پر بھی اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے صدرِ ترکی کا کہنا تھا کہ ہمارے اینٹی ڈیموکریٹک، اعتقاد کی آزادی کے خلاف میری مملکت کے وزرا اور خاصکر خاتون وزیر پر اپنے دروازے بند کرنے والے اور اپنی سر زمین تصور کیے جانے والے قونصل خانے تک جانے کی بھی اجازت نہ دینے والوں پر اب ہمارے دروازے بھی بند ہیں۔ معذرت کے ساتھ کہتا ہوں کہ میرے وزیر خارجہ پر سفر کرنے کی پابندی لگانے والوں پر اب کے بعد ہمارے دروازے بھی بند ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…