بیجنگ(آ ئی این پی )سعودی عرب میں چین کی دبنگ انٹری،امریکہ کو بڑا جھٹکا،توانائی،خلائی ٹیکنالوجی اور دوسرے شعبوں میں امریکہ کی جگہ چین کو ترجیح دینا شروع کردی،سعودی عرب نے دو چینی کمپنیوں کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری اور کاروبار کیلئے لائسنس جاری کر دیے ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ۔ چینی نائب وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ چین اور سعودی عرب کے مابین سرمایہ کاری،توانائی،خلائی ٹیکنالوجی
اور دوسرے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے سمجھوتے طے پائے ہیں۔ اور دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ شراکت داری اور تعاون کو بڑھانے کیلئے مفاہمت کی اکیس یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔ اس موقع پر سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز بھی شریک تھے۔ فورم میں سعودی عرب کے ویژن بیس تیس کے تحت منصوبوں میں چین کی جانب سے سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا گیااورپیش رفت دیکھی