منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

15 ہزار سعودی شہزادوں کے شاہانہ اخراجات، ماہانہ ایک شہزادہ کتنے لاکھ ڈالرزخرچ کرتاہے ؟امریکی کتاب کے انکشاف نے سعودی عرب میں ہلچل مچادی

datetime 16  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سعودی حکومت ہر سعودی شہزادے کو ماہانہ 270,000 امریکی ڈالر فراہم کرتی ہے جبکہ بجٹ کا تین فیصد شہزادوں پر خرچ کیا جارہا ہے۔ سعودی عرب میں شہزادوں کی تعداد 15000 کے لگ بھگ ہے۔ ہر شہزادے کو شادی پر حکومت ایک ملین سے تین ملین امریکی ڈالر تحفہ کے طور پر ادا کرتی ہے۔ سعودی حکومت نے شہزادوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی شاہانہ طرز زندگی کی نمائش سے گریز کریں تاکہ

عوام میں شاہی خاندان کے خلاف نفرت کے جذبات نہ پیدا ہوں۔ سعودی بادشاہ کو روزانہ دو ملین بیرل آئل کی فروخت سے حاصل آمدن دی جاتی ہے جس کا کوئی حساب کتاب نہیں۔ سعودی شہزادوں کو قومی ہوائی کمپنی میں مفت سفر، لامحدود موبائل کے استعمال اور پرتعیش محلات اور سرکاری عہدے اور کاروبار کرنے کی سہولیات بھی حاصل ہیں۔ سعودی شہزادوں کے بارے میں یہ انکشافات ایک امریکی اخبار میں شائع شدہ مضمون میں کئے گئے ہیں جس کے مطابق سعودی عرب کے شاہی خاندان کے بانی بادشاہ عبدالعزیز نے 17 شادیاں کی تھیں اور ان بیویوں سے 35 بیٹے ہوئے۔ موجودہ بادشاہ سلیمان 25 ویں نمبر پر ہیں۔ سعودی عرب کے موجودہ بادشاہ شہزادہ سلیمان کے بارے میں پانامہ لیکس میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی بھی آف شور کمپنی ہے جس کی ملکیت میں اربوں ڈالر لندن کے علاوہ مے فیئر میں فلیٹس موجود ہیں۔ کتاب کے مطابق سعودی شہزادوں کی تعداد 15000 سے زائد ہے اوراتنی ہیشہزادیاں ہیں اور ان کے معاملات کی دیکھ بھال کیلئے ایک علیحدہ وزارت بنائی گئی ہے۔ شہزادوں کو سعودی ائیر لائنز پر سفر کرنے کی کھلی اجازت ہے۔ فائیو سٹار ہوٹل میں کمرے رکھنے اور ویزوں کا کوٹہ بھی دیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادے اور شہزادیاں اس حد تک خرچ کرتے ہیں کہ پیرس میں ایک سعودی شہزادی نے 2009 ء میں 30 ملین امریکی ڈالر کی شاپنگ کر ڈالی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…