جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں اب ملازمین کو کیسے بھرتی کیا جائے گا؟ نیا نظام متعارف کرا دیا گیا

datetime 15  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آئی این پی )سعودی عرب نے گھریلو خادمائوں کی بھرتی کیلئے اسمارٹ فون ایپ متعارف کروا دی ، ایپ کو تمام اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت محنت اور سماجی ترقی نے اسمارٹ فون پر ایک نئی ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے گھریلو خادماں کو بھرتی کیا جاسکتا ہے۔وزارت نے اپنے الیکٹرانک مسنید پروگرام پر یہ نئی ایپلی کیشن متعارف

کرائی ہے اور اس کو تمام اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مسنید ایپلی کیشن سے دفاتر میں کاغذی کارروائی کم کرنے میں مدد ملے گی اور خادماں کی بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے کی ضمانت بھی ملے گی۔اس نئی سروس سے صارفین کو اپنی بھرتی کی درخواست پر پیش رفت کا پتا چل سکے گا۔ وہ لائسنس یافتہ درخواستوں کے بارے میں جان سکیں گے اور انہیں بھرتی کے عمل میں صرف ہونے والے وقت اور لاگت کا بھی پتا چل سکے گا۔دفاتر کے متعدد مالکان نے اس نئی سروس کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے سرخ فیتے کا خاتمہ ہوگا اور کاغذی کارروائی میں بھی 40 فی صد تک کمی لائی جاسکے گی۔ ایک بھرتی دفتر کے مالک محمد الباقمی کا کہنا ہے کہ نئی ایپلی کیشن سے ورک ویزوں کے الیکٹرانک اجرا میں سہولت ہوگی اور اس سے دفاتر میں درکار اضافی کاغذات کو مہیا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…