اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب نے دہشتگردی کے خلاف 34ملکی اتحاد کی سربراہی کیلئے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تعیناتی کے لئے حکومت پاکستان سے باضابطہ رابطہ کرلیا ۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان جلد اس تعیناتی کی منظوری دے دے گا ۔ دہشتگردی کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں مسلم ممالک کے مذکورہ فوجی اتحاد میں ایران، عراق، افغانستان اور بعض وسطی ایشیائی ریاستوں کو چھوڑ کر
اکثر اسلامی ممالک شامل ہیں ۔ پاکستان بھی اس کا حصہ ہے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد کی قیادت کے لیے راحیل شریف کو اجازت مل جانی چاہیے سعودی عرب اجازت مانگ رہا ہے تو انشاء اللہ مل جانی چاہیے وزیر اعظم اصولوں پر فیصلہ کرتے ہیں امید ہے اجازت دے دیں گے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی توسیع پر کافی میٹنگز ہوئی ہیں پیپلز پارٹی کے 9میں سے 3نکات کو حل کر لیا گیا ہے اور باقی چھ پر بات چل رہی ہے ۔