اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

چین نے بھارتی سمندر کی تہہ سے ایسی چیز حاصل کر لی کہ بھارت میں ہلچل مچ گئی !!!

datetime 4  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آن لائن)چین نے بحر ہند میں بھارتی سمندری حدود کے قریب سمندر کی تہہ میں کھدائی کرکے قیمتی دھاتیں اور عناصر نکالنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ اپنی سمندری حدود کے قریب اس طرح کی سرگرمیوں نے بھارت کو پریشان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی زیر آب کھدائی کرنے والی میشن بحر ہند کے شمال مغربی علاقے میں 3117 میٹر کی گہرائی میں کھدائی کر رہی ہے۔ مشن کے فیلڈ کمانڈر یو ہونگ جون کا

کہنا ہے کہ کھدائی کے نتیجے میں مختلف اقسام کے قیمتی عناصر جیسا کہ 4.2 کلوگرام سلفائیڈ، 18.7 کلوگرام بیسالٹ اور 16 لٹر گہرے سمندر کا پانی نکالے ہیں اور ساتھ ہی زیر آب کھدائی کرنے والی مشین کے مختلف سسٹمز کا بھی جائزہ لیا ہے۔ اس مہم مین شامل ایک سائنسدان ہان ڑی کیو کا کہنا ہے کہ اس مہم کے بعد آئندہ مہمات میں علاقے میں پائی جانے والی قیمتی دھاتوں اور عناصر کے متعلق ایک وسیع پلان کے ساتھ تلاش کا کام کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ہان ڑی کیو سمندر کی سب سے گہرے مقام ماریانا ٹرینچ تک جا چکے ہیں۔ چین نے سمندر کی گہرائی تک رسائی کی ٹیکنالوجی حاصل کر لی ہے جس کے بعد امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ جلد ہی چین سمندروں کی گہرائیوں میں قیمتی عناصر اور دھاتوں کی تلاش کا کام شروع کر دے گا۔ چین پہلے ہی بین الاقوامی سمندری حدود میں 2011ء میں کھدائی کا کنٹریکٹ حاصل کر چکا ہے

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…