جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ہمسایہ ملک کی پاکستانی سرحد پر غیرمعمولی جنگی مشقیں ،بھارت کی طرف سے سرجیکل جنگ کادعوی ہوامیں اُڑادیا

datetime 2  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) چین کی مسلح افواج نے چین کے جنوب مشرقی خود مختار علاقے سنکیانگ یغور میں تیان شان کے پہاڑوں پر دہشتگردی کیخلاف مشترکہ مشقیں کی ہیں ، یہ علاقہ پاکستانی سرحدی علاقے کے قریب ہے، ان مشقوں میں سنکیانگ آرمڈ پولیس اور ایک نامعلوم فوجی یونٹ نے شرکت کی ، مشقوں میں 8ہیلی کاپٹروں اور 10غیرفوجی جہازوں میں چار گروپوں کی صورت میں ہزاروں مسلح دستے بڑی تیزی سے اس علاقے میں پہنچائے ،

مسلح گروپوں نے علاقے میں گشت کیا جس میں کاشغر ، ہوتان اور آکسو بھی شامل ہے ، تینوں علاقے جنوبی سنکیانگ میں واقع ہیں جس میں یرغوب نسل کے عوام کی اکثریت ہے اور جہاں دہشتگردوں نے آزادی سے حملے کئے ہیں ۔یہ بات عوامی سپاہ آزادی ( پی ایل اے ) کے روزنامہ کی تازہ ترین رپورٹ میں بتائی گئی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف مشترکہ آپریشن کے ذریعے کسی بھی خود مختار علاقے میں فوجی دستے بڑی تیزی کے ساتھ پہنچانے کی صلاحیت موجود ہے۔ سنکیانگ کی مسلح پولیس کے ایک آفیسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم نے دہشتگردی کیخلاف سنکیانگ میں سرعت کے ساتھ دستے پہنچانے کا مقصد حاصل کر لیا ہے، اس آپریشن کامقصد پہاڑوں ، میدانوں اور صحرائی علاقوں میں جنگی تربیت بھی حاصل کرناتھا ، یہ مشترکہ مشقیں مسائل حل کرنے کی غرض سے کی گئیں اور یہ موثر طورپر علاقائی سلامتی اور استحکام کا تحفظ کر سکیں جہاں تک ایئر فورس کا تعلق ہے ،اس میں ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے جو اس سے قبل سنکیانگ میں دہشتگردی کیخلاف کی گئی مشقوں میں شامل نہیں تھے ، دہشتگردی کیخلاف ایک ماہر لی ووئی نے گلوبل ٹائمز کو بتایا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ایسی فورس سنکیانگ کے مخصوص علاقوں میں رہنی چاہئے کیونکہ ایسے مشترکہ مشقیں مختلف فورسز کو دہشتگردی کا مقابلہ کرنے میں مسلسل مدد دیتی ہیں ،

اس سے انہیں اپنی جنگی صلاحیتوں میں پھرتی کا بھی پتہ چلتا ہے اور وہ فیصلہ کرنیوالی قوتوں کو قابل قدر معلومات فراہم کر سکتی ہیں ۔ایک اور ماہر وانگ بو زیانگ نے کہا ہے کہ موجودہ ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ علاقے سے باہر سرجیکل سٹرائیک ایک مشکل کام ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب دستوں کو درمیانے درجے کے ٹیکٹیکل ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر فراہم کئے جائیں گے ، آپریشن زیادہ بہتر ہوں گے ،مشترکہ مشقوں کا مقصد امن و استحکام برقراررکھنا ہے ، اس مقصد کیلئے حکومت نے علاقے کے سات لاکھ چھبیس ہزار سات سو چوالیس افراد کو دہشتگرد ی کی اطلاع دینے پر انعام کا اعلان کر رکھا ہے ۔ یہ بات ایک اعلان میں کہی گئی ہے جو یہاں 22فروری کو جاری کیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…