پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سفری پابندیاں، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اسلامی ملک کا نام لسٹ سے نکال دیا

datetime 1  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ سفری پابندیوں کے حوالے سے جاری ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے حکم نامے میں عراق کا نام شامل نہیں ہوگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں برس جنوری میں جاری کیے گئے متازع سفری حکم نامے کے مسترد ہونے کے بعد آئندہ چند دنوں میں ایک نئے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کرنے والے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطا بق وائٹ ہاؤ س کے 4 عہدیداران نے بتایا کہ یہ فیصلہ پینٹاگون اور امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے بھاری دباؤ کے بعد سامنے آیا، جس میں وائٹ ہاء وس پر زور دیا گیا تھا کہ وہ داعش کے خلاف جنگ میں مصروف عراق پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔مذکورہ عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دیگر 6 مسلم ممالک ایران، لیبیا، صومالیہ، صوڈان، شام اور یمن پر سفری پابندیاں نئے حکم نامے میں بھی برقرار رہیں گی جبکہ یہ پابندی 90 دن کے لیے موثر ہوگی۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے حکم نامے میں مزید تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں، حکام کے مطابق 12 صفحات پر مشتمل دستاویز میں اب شامی پناہ گزینوں پر تا حکم ثانی پابندی عائد نہیں کی گئی بلکہ انہیں بھی دیگر پناہ گزینوں کی طرح 120 دن کے لیے امریکا میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔حکام نے مزید بتایا کہ حکم نامے میں کسی مذہبی اقلیت کے خلاف کوئی بات نہیں کی گئی، خیال رہے کہ اس سے قبل ناقدین نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا تھا کہ حکم نامے میں شامل زبان سے ایسا لگ رہا تھا کہ امریکا میں عیسائی افراد کو تو داخلے کی اجازت ہے تاہم مسلمانوں پر پابندی ہے۔وائٹ ہاؤ س کی جانب سے اب تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری کے اختتام میں سفری پابندیوں سے متعلق اپنے پہلے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس پر دنیا بھر سے احتجاج اور ردعمل سامنے آیا تھا

۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے حکم نامے پر عمل کرتے ہوئے60 ہزار کے قریب قانونی ویزوں کو روک دیا تھا، جس کے بعد ریاست واشنگٹن کے وفاقی جج نے حکومت پر اس پابندی پر عملدرآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔رواں ہفتے کانگریس کے مشترکہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے اپنے فیصلے کی حمایت کی اور کہا کہ وہ عنقریب اپنی قوم کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے نئے اقدامات اٹھائیں گے۔ٹرمپ کے پہلے ایگزیکٹو آرڈر کے سامنے آنے کے بعد عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس حوالے سے متبادل اقدامات پر غور کریں گے۔کئی عراقی قانون سازوں نے حکومت کو تجویز دی تھی کہ وہ بھی جوابا امریکیوں کے عراق میں داخلے پر پابندی عائد کردیں

۔بعد ازاں عراقی وزیراعظم نے امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس سے بغداد میں ملاقات کی اور امریکا-عراق اتحاد پر بات چیت کی۔فروری میں حیدر العبادی امریکی نائب صدر سے ملے جہاں مشترکہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔خیال رہے کہ ٹرمپ امیگریشن آرڈر میں ہونے والی تبدیلی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی خفیہ رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں پابندی کا سامنا کرنے والے ساتوں مسلم ممالک کے خلاف ناکافی ثبوتوں کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…