پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

’’امریکی حساس تنصیبات ہمارے نشانے پر ہیں ‘‘ زیادہ مسئلہ کھڑا کیا تو اسرائیل کو بھی دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے بڑے اسلامی ملک نے خوفناک اعلان کر دیا

datetime 25  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایک مقرب عہدیدار نے کہا ہے کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے نتیجے میں ایران کے خلاف جنگ کے خطرات کم ہوگئے ہیں۔ وہ بہت بڑی غلطی مرتکب ہو رہے ہیں اور قوم سے جھوٹ بولتے ہیں۔ ا یران کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو

امریکی تنصیبات بھی ایران کی نشانے پر ہوں گی۔عرب ٹی وی کے مطابق خامنہ ای کے ایرانی جامعات کے لیے خصوصی ایلچی محمد محمدیان نے تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ اسلام بھی ہمیں دشمن کے خلاف خود کو مضبوط رکھنے کی تعلیم اور تلقین کرتا ہے۔محمد محمدیان نے دھمکی دی کہ اگر اسرائیل نے تہران کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں پھوڑ دی جائیں گی۔ ایران پر اسرائیل کی طرف سے امریکا کے کہنے پر حملے کی حماقت کی گئی تو حیفا اور تل ابیب کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔انہوں نے مزید ایران پر حملے کا سوچنے والے پرلے درجے کے احمق اور بے وقوف ہیں۔ وہ نہیں جانتے کہ حملے کی صورت میں انہیں اس کا کیا خمیازہ بھگتنا پرے گا۔انہوں شام اور عراق میں ایران کے عسکری کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان لڑائی کا امکان موجود ہے۔ اگر جنگ ہوئی تو امریکی سپر پاور کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔محمد محمدیان کا کہنا تھا کہ جنگ کی صورت میں امریکا کی تمام تنصیبات اسلامی جمہوریہ ایران کے نشانے پر ہوں گی۔ انہوں نے ایرانی قوم سے اپیل کی کہ وہ خود کو امریکا کے ساتھ جنگ کے لیے تیار رکھیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…