اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

سی پیک میں آزاد کشمیر کی شمولیت،بھارت کے ہوش اُڑ گئے،بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 22  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی/بیجنگ (آئی این پی)بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی اور سی پیک کے خلاف سازشوں سے باز نہ آیا ،ہندوستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چین کو یہ وضاحت دینی ہوگی

انہوں نے کہاکہ بھارت کس طرح سے بیجنگ میں منعقد ہونے والی سلک روڈ سمٹ میں حصہ لے سکتا ہے جب سی پیک منصوبہ آزاد کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے جو ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی ہے ۔انھوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ مخصوص اقدام کا حصہ ہے ۔چین جو خود اپنی خود مختاری کے خدشات پر بہت حساس رہا ہے اسے سوچنا چاہیے کہ ایک ملک جس کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی جارہی ہو وہ کس طرح دعوت پر آسکتا ہے ۔اس سے قبل بھارت نے چین کی جانب سے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے خلاف کاروائی کیلئے ناکافی ثبوت کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انسداد دہشتگردی کے حوالے سے اصولی موقف پر قائم رہنے کے باوجود اقوام متحدہ میں مسعود اظہر کے خلاف پابندیوں کے خلاف چین کا بلاک ایک سیاسی فیصلہ تھا۔ اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق سیکرٹری خارجہ جے شنکر نے سینئر چینی حکام پر واضح کیا ہے کہ ثبوت کا بوجھ بھارت پر نہیں ہے ،بین الاقومی برادری مسعود اظہر کے خلاف کاروائی پر رضا مند ہے ،جیش محمد کے سربراہ کے خلاف پابندیوں بارے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں حالیہ تازہ ترین تجویز امریکہ ،برطانیہ اور فرانس کی طرف سے آئی تھی ۔اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کے پہلے دور کیلئے چینی ہم منصبوں سے ملاقات کیلئے سیکرٹری خارجہ جے شنکر ایک سنیئر بھارتی وفد کی قیادت کررہے تھے ۔

واضح رہے کہ بھارتی وفد ایس جے شنکر کی سربراہی میں گزشتہ روز چین کے دورے پر بیجنگ پہنچا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…