کابل ( آئی این پی ) افغان وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کی طرف سے مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرکے کابل کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے ۔منگل کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان شکیب مستعغنی نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کی جانب سے فراہم کی گئی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل دہشتگردوں کو گرفتار کرکے کابل کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان شکیب مستعغنی نے کہا کہ ہم سفارتی ذرائع سے پاکستان کو پیش کی گئی فہرست میں شامل 85 دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات کا انتظار کر رہے ہیں ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں افغان سفیر ڈاکٹر عمرزاخیل وال نے پیر کو پاکستانی حکام کو 85 دہشتگردوں کی ایک فہرست فراہم کی تھی جس پر پاکستان نے مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے ۔