کابل(این این آئی)افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے درگاہ لعل شہباز قلندر پر دھماکے کی مذمت اور کالعدم ٹی ٹی پی کے فرار دہشتگرد افغانستان میں روپوش ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں دہشتگردی کے خلاف ملکر لڑنا ہوگا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ پیغام میںا فغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے درگاہ لعل شہباز قلندر پر دھماکے
کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف ملکر کام کرناہوگا۔ افغان چیف ایگزیکٹو نے ملک میں دہشتگردوں کی محفوظ کمیں گاہوں کی موجودگی کا اعتراف بھی کرلیا ، عبداللہ عبداللہ نے تسلیم کیا کہ دہشتگرد افغانستان میں چھپے ہوئے ہیں۔ انہوں نے درگاہ لعل شہباز قلندر دھماکے کی مذمت کی۔ افغان چیف ایگزیکٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کو روکنے کے لئے دونوں ممالک کو ملکر کام کرناہوگا۔