بیجنگ/واشنگٹن(این این آئی)امریکہ اس کام سے باز آجائے ورنہ کیا ہو سکتا ہے؟ چین کا سخت پیغام میں انتباہ ,امریکہ نے کہاہے کہ اس کے طیارہ بردار سمندری جہاز یو ایس ایس کارل ولسن نے جنوبی بحیرہ چین (ساؤتھ چائنا سی) میں معمول کے آپریشنز کا آغاز کیا ہے۔ اس جہاز کو جنگی جہازوں کی معاونت بھی حاصل ہے۔ادھر دوسری جانب چین نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایسے
کسی بھی عمل سے باز رہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہو، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں وائیٹ ہائوس کے ترجمان نے کہاکہ وہ ان جزائر، جو حقیقت میں بین الاقوامی پانیوں میں ہیں اور چین کا باقاعدہ حصہ نہیں ہیں، وہاں بین الاقوامی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور انھیں کسی دوسرے ملک کو لینے سے روکا جائے گا۔