افغانستان میں المناک صورتحال،40سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیامتعددجاں بحق

20  فروری‬‮  2017

کابل(آئی این پی)افغانستان میں شدید برف باری اور سردی کی وجہ سے25 افراد اور 3000مویشی بھی ہلاک ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق ملک کے شمالی صوبہ فریاب میں 2 دن سے جاری شدید برف باری اور سردی کی وجہ سے 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔صوبائی پولیس ڈائریکٹر امان اللہ ظفر نے کہا ہے کہ ضلع فریاب کی کوہستان، کارامکول ، انڈھوئے، پشتون کوٹ، بلچراغ اور دولت آباد کی تحصیلوں میں گزشتہ چند روز سے شدید

برفباری ہوئی ہے ۔ برف باری اور شدید سردی کی وجہ سے 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔افغانستان کے ساری پل اور بامیان کے اضلاع میں برف باری کی شدت میں اضافے کی وجہ سے بیسیوں دیہاتوں تک رسائی کے راستے مسدود ہو چکے ہیں۔صوبائی گورنر سید انوار سادات کا کہنا ہے کہ سردی اور برفباری کے باعث 3000مویشی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔فریاب میں گزشتہ تین روز سے جاری برفباری گزشتہ 40سالوں میں ریکارڈ ہے جس کے باعث 60ہلاکتیں ہوچکی ہیں اسکے علاوہ بھی بہت نقصان ہوا ہے ۔دریں اثناء فریاب پولیس نے بتایا ہے کہ سڑکوں اور برفانی تودوں میں پھنسے بہت سے لوگوں کو بچا لیا گیا ہے ۔مختلف سڑکوں سے 70گاڑیوں اور مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔۔صوبائی گورنر سید انوار سادات کا کہنا ہے کہ سردی اور برفباری کے باعث 3000مویشی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔فریاب میں گزشتہ تین روز سے جاری برفباری گزشتہ 40سالوں میں ریکارڈ ہے جس کے باعث 60ہلاکتیں ہوچکی ہیں اسکے علاوہ بھی بہت نقصان ہوا ہے ۔دریں اثناء فریاب پولیس نے بتایا ہے کہ سڑکوں اور برفانی تودوں میں پھنسے بہت سے لوگوں کو بچا لیا گیا ہے ۔مختلف سڑکوں سے 70گاڑیوں اور مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک کے ضلع نورستان میں برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے بیسیوں افراد منجمد ہو کر ہلاک ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…