کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے افغانستان میں گھس دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مبینہ حملوں سے پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک، افغان کشیدگی میں بڑھتے ہوئے اضافے کو دیکھ کر امریکہ بھی میدان میں کود پڑا ہے۔ نیٹو مشن کے ترجمان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی باعث تشویش ہے۔ دونوں
ممالک کو مل دہشتگردوں کیخلاف کام کرنا چاہئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان نیٹو مشن کا کہناتھا کہ پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی میں اضافہ منفی اور خطرناک ہے ،دونوں ممالک مل کر دہشتگردی کیخلاف کام کریں ۔نیٹو مشن ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 70 فیصد سے زائد داعشی دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور پاک افغان سرحد کے قریب داعش کے کئی دہشتگرد موجود ہیں جو سر اٹھا رہے ہیں۔ دونوں ممالک کی اجتماعی کوششوں سے ہی دہشتگردوں کیخلاف موثر اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔