ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

چین ، پاکستان میں مزید کیا کرنا چاہتا ہے؟ بڑی خوشخبری

datetime 15  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شنگھائی(آئی این پی ) پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحت پاکستان اور چین کے مابین مستحکم ہوتے تعلقات کے بعد مزید چینی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی۔معروف چینی اخبار شنگھائی ڈیلی کے مطابق دونوں ممالک کے مابین مستحکم ہوتے تعلقات کے تناظر میں چین جنوبی ایشیائی ملک پاکستان میں 57ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جو کہ ایک اہم بین الاقوامی

تجارتی راہداری کے طور پر مستقبل میں کردارادا کرے گا ۔پاکستان کی بین الاقوامی شہرت کی حامل کاروباری کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کار پاکستان کے سٹیل ،توانائی اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں جو کہ پاکستان کی270ارب ڈالرز کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔تجزیہ نگاروں کے مطابق چینی کمپنیاں ون بیلٹ ون روڈ کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں کیونکہ چین کا مغربی ہمسایہ اہم تجارتی شراکت دار بن چکا ہے اور چین میں معاشی شرح نمو سست روی کا شکار ہے ۔ حال ہی میں ایک چینی کنسورشیم میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سٹریٹجک شراکت داری اپنے نام کی جبکہ شنگھائی الیکٹرک نے 1.8بلین ڈالرز کے عوض کے الیکٹرک کو اپنے نام کیا۔ اسی طرح چین کاسب سے بڑا باؤ سٹیل گروپ پاکستان سٹیل ملز کو 30سال کی لیز پر حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔پاکستان میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کراچی سٹاک ایکس چینج میں چینی کنسورشیم کی اسٹریٹجک شراکت داری کے حوالے سے کہا ہے کہ مذکورہ معاہدہ دونوں ممالک کے مختلف اداروں کے مابین مالیاتی انضما م کو ظاہر کرتا ہے جس کی مدد سے کمپنیوں کو مالیاتی تعاون حاصل ہو گا ۔ سی پیک چین کے مغربی علاقہ سنکیانک کو پاکستان کی بندرگاہ گوادر کے ساتھ شاہراہوں کے ذریعے رابطہ سازی قائم کرے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…