بیجنگ(آ ئی این پی ) چین نے رعایتی قیمت پرطیارے نیپال کیحوالے کر دیے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی حکومت نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے تری بھون بین الاقوامی ہوائی اڈیپر نیپال کی حکومت کو رعایتی قیمت پر دو طیارے سپرد کئے۔یاد رہے کہ اٹھائیس نومبر کو چین اور نیپال کے درمیان طے شدہ سمجھوتے کے مطابق نیپال رعایتی قیمت پر چین سے چار طیارے خریدے گا۔
مزکورہ طیاروں میں سے ایک ایم اے ساٹھ طیارہ اور ایک وائی بارہ ای طیارہ سنہ دو ہزار چودہ میں نیپال کو دئے گئے تھے۔اس دفعہ چین نے ایک ایم اے ساٹھ طیارہ اور ایک وائی بارہ ای طیارہ نیپال کو سپرد کئے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق چین کی طرف سے نیپال کو ایم اے ساٹھ اور ایک وائی بارہ ای طیارے فراہم کرنے پرشدیداحتجاج کیاہے اورکہاہے کہ چین کے اس اقدام سے خطے میں امن کونقصان پہنچ سکتے ہیں ۔