ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی دھوم، ایسا کام کردکھایا کہ سب کے دِل جیت لئے

datetime 7  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی )متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایک لاکھ 80ہزار درہم اسکے مالک کو لوٹا کر ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی ۔خلیج ٹائمز کے مطابق 36سالہ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور 20سال کی عمر میں دبئی میں آیا تھا جہاں وہ کئی سالوں سے ایمانداری کے ساتھ اپنا کام کررہا ہے ۔

ایک مرتبہ خالد کی ٹیکسی میں ایک سواری اپنا بیگ بھول گئی جس میں ایک لاکھ 80ہزار درہم اور پاسپورٹ بھی موجود تھا جو اس نے چند گھنٹوں میں مالک تک پہنچا کر ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی ۔خالد کا کہنا ہے کہ ایمانداری میرے لیے سب کچھ ہے میں کبھی بھی ایسی رقم کو اپنے پاس رکھنے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا جو میری نہیں ہے ۔خالد کا کہنا تھاکہ اس نے سواری کا سامان فوری طور پر کمپنی کے پاس لے کر گیا جہاں سے پولیس کو اطلاع دی گئی اور سامان اسکے مالک کے پاس پہنچا دیا گیا ۔بعد ازاں خالد کو اسکی ایمانداری کے صلے میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے سیکرٹری جنرل فیصل اکرام نے حوصلہ افزائی کیلئے اسے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…