کابل/ماسکو (آئی این پی) روس نے افغانستان میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا فغانستان میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اوراسلامک اسٹیٹ کے بڑھتے اثررسوخ کے بارے میں فکر مند ہیں۔
روس نے افغانستان میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور مسلح اپوزیشن کی دہشتگرانہ سرگرمیوں کے بارے میں فکر مند ہیں۔زیادہ خدشات داعش کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ کے باعث ہیں۔روس افغانستان کے مسائل پر مشاورت کے فریم ورک میں قومی مصالحت کے عمل کی حمایت کرنے کو تیار ہے۔