بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں نیا امریکی سفیرکون؟،ٹرمپ نے سرپرائز دیدیا

datetime 23  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) امریکہ کی نئی انتظامیہ نے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل کو اپنے عہدے پر برقرار ر کھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دنیا بھر سے اسی سے زائد امریکی سفیروں نے اپنے عہدوں سے استعفے دئیے ہیں تاکہ نئی انتظامیہ اپنی مرضی کے تحت متبادل سفیر وں کو نامزد کر سکے ۔پیر کو ترجمان امریکی سفارت خانہ فلیور کووان نے کہا

کہ دنیا بھر میں امریکی سفیروں نے نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد استعفی دے دیا ہے ۔امریکی قوانین کے مطابق نئی انتظامیہ کی آمد سے قبل دنیا بھر میں امریکی سفیر اپنے استعفے جمع کروا دیتے ہیں۔ان استعفوں کے بعد نئی امریکی انتظامیہ ان ممالک میں اپنے متبادل سفیر نامزد کرتی ہے۔تاہم اس فیصلے کا اطلاق کئیریر ڈپلومیٹس پر نہیں ہوتا۔پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ڈیوڈ ہیل نے دیگر سفیروں کی طرح اپنے عہدے سے استعفی نہیں دیا۔ڈیوڈ ہیل ایک کیرئیر ڈپلومیٹ ہیں اس لیے ان پر ان قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا۔ڈیوڈ ہیل پاکستان میں اپنی تعیناتی کی مدت مکمل کریں گے۔نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹرانزیشن ٹیم نے 23 ستمبر کو استعفوں کی ہدایت جاری کی تھی۔بیشتر ممالک میں متبادل امریکی سفیروں کی تعیناتی کا فیصلہ ابھی تک التواء کا شکار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…