اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

1880ء کے بعد دنیا ایک بار پھر خطرناک موڑ پر،موسم میں غیرمتوقع تبدیلیاں،سائنسدانوں نے خبردارکردیا

datetime 20  جنوری‬‮  2017 |

لندن(این این آئی)بحرِ منجمد شمالی اور بحرِ منجمد جنوبی میں کم ترین برف کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیاہے۔’بحرِ منجمد شمالی عالمی اوسط کے مقابلے پر دوگنا تیزی سے گرم ہو رہا ہے۔ سمندری برف کے مستقل طور پر غائب ہو جانے سے دنیا کے دوسرے علاقوں میں موسم، آب و ہوا، اور سمندری پیٹرن تبدیل ہو رہے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا اور برطانیہ کے محکمہ موسمیات کے ریکارڈ میں کہاگیا کہ 2016 کا درجہ حرارت 2015 کے مقابلے پر 0.07 سیلسیئس زیادہ تھا۔

رپورٹس کے مطابق2016 مسلسل تیسرا ایسا سال ہے جو ریکارڈ توڑتا چلا جا رہا ہے۔سائنس دانوں نے کہا کہ اس ایک سبب ایل نینیو نامی موسمیاتی مظہر ہے، تاہم اصل وجہ انسانوں کی جانب سے خارج کی جانے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس ہے۔مبصرین کو اس خبر پر زیادہ حیرت نہیں ہو گی، کیونکہ بہت سی علامات سے اس کا اندازہ پہلے ہی سے ہو گیا تھا۔ بعض سائنس دانوں نے مئی ہی میں کہنا شروع کر دیا تھا کہ یہ سال ریکارڈ توڑ دے گا۔ناسا کے مطابق 1880 کے بعد سے جب سے درجہ حرارت کا ریکارڈ رکھا جا رہا ہے، 2016 گرم ترین سال ہے۔ناسا کے ڈاکٹر گیون شمٹ نے کہاکہ اب تک گرم ترین سال کا ریکارڈ 2015 کے پاس تھا، لیکن 2016 نے اسے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اگرچہ درجہ حرارت میں یہ اضافہ بہت معمولی ہے، لیکن سال بہ سال تبدیلی کے نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو یہ اضافہ بھی بہت بڑا ہے۔انھوں نے کہاکہ یہ بہت واضح ریکارڈ ہے۔ اس کی وجہ بحر الکاہل میں ال نینیو ہے جس نے خاصی گرمی پیدا کی تھی۔ تاہم سب سے بڑی وجہ گرین ہاؤس گیسوں کی پیدا کردہ گرمی ہے۔ستمبر 2016 میں بحرِ منجمد شمالی اپنے رقبے کے لحاظ سے دوسرے کم ترین درجے تک آ گیا تھا۔ یہاں کی برف ہر سال موسمِ بہار اور گرما میں پگھل کر سکڑ جاتی ہے، جب کہ خزاں اور سرما میں دوبارہ پھیل جاتی ہے۔

عالمی موسمیاتی آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او)، جو مختلف ذرائع سے ڈیٹا اکٹھا کرتی ہے، اس کا بھی کہنا تھا کہ 2016 نے 0.07 درجے کے فرق سے سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔21ویں صدی میں زمین کی گرمی میں تیزی آ گئی ہے۔ 2001 کے بعد سے تاریخ کے 16 گرم ترین سالوں میں سے 15 اسی صدی میں گزرے ہیں۔اس مسلسل گرمی کا اثر پوری دنیا پر دیکھا جا رہا ہے۔ ڈبلیو ایم او کے پیٹیری تالاس کہتے ہیں: ‘ہم نے بحرِ منجمد شمالی اور بحرِ منجمد جنوبی میں کم ترین برف کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔’بحرِ منجمد شمالی عالمی اوسط کے مقابلے پر دوگنا تیزی سے گرم ہو رہا ہے۔

سمندری برف کے مستقل طور پر غائب ہو جانے سے دنیا کے دوسرے علاقوں میں موسم، آب و ہوا، اور سمندری پیٹرن تبدیل ہو رہے ہیں۔ ہمیں اس مستقل جمی رہنے والی برف کے پگھلنے سے خارج ہونے والی میتھین گیس پر بھی دھیان رکھنا چاہیے۔خدشہ ہے کہ امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار میں آنے کے بعد ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے کے لیے سیاسی حمایت میں کمی واقع ہو جائے گی۔ سائنس دانوں کے مطابق یہ بہت بڑی غلطی ہو گی۔ماہرین کے مطابق 2017 کے بارے میں بھی توقع ہے کہ یہ پھر بھی پانچ گرم ترین برسوں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…