جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

برما کے مسلمانوں کی حالت زار پاکستان نے کسے بڑا انتباہ کر دیا

datetime 20  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے امت مسلمہ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلام کو مشکل کی اس گھڑی میں روہنگیا مسلمانوں کی مدد کرنی چاہئے۔ملائیشیا کے شہر کولاللمپور میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےمشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہناتھا کہ پاکستان نے ہمیشہ مظلوم مسلم آبادی کی مدد کی ہےاورکشمیر،

 

فلسطین سمیت دیگر خطوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مسلسل آواز بلند کی ہےریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سرتاج عزیز نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے روہنگیامسلمانوں کو ضروری حقوق اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے میانمار حکومت پر سیاسی وسفارتی دباؤ بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کو خط لکھا گیا ہےجس میں انتباہ کیا گیا ہے کہ مسلمانوں پر ظلم بند کروایا جائے۔مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار عالمی برادری کے ضمیر کے لیے چیلنج بنتی جا رہی ہے۔اپنے خطاب میں سرتاج عزیز نے میانمار حکومت کی جانب سے کوفی عنان فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر راکھائن ریاست کی عوام کی فلاح کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی بھی تعریف کی۔واضح رہے کہ کوفی عنان کی سربراہی میں ایک ایڈوائزی کمیشن راکھائین ریاست میں فرقہ وارانہ کشیدگی کی تحقیقات بھی کرے گا جس کی وجہ سے وہاں مقیم لاکھوں روہنگیا مسلمان بے گھر ہوچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…