اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پرانے دشمن ایک ہو گئے۔۔ ترکی نے روس کے ساتھ مل کر کس اسلامی ملک پر حملہ کر دیا؟

datetime 19  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)روس اور ترکی کی داعش کے خلاف پہلی مشترکہ فضائی کارروائی۔ داعش کے خلاف یہ فضائی کارروائی شامی صوبے حلب کے قریبی قصبے ال باب میں کی گئی ہیں جہاں گذشتہ ماہ ترکی کو داعش کے خلاف لڑائی میں کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ روس کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل سرگے روڈوسکی نے کہا ہے کہ ’ مشترکہ کارروائی انتہائی موثر رہی۔
ال باب ترکی کی سرحد سے تقریباً 20 کلو میٹر دور واقع ہے اور داعش سمیت کرد فورسز کو پیچھے ہٹانے کے لیے پانچ ماہ سے جاری ترک مہم کے دوران توجہ کا مرکز رہا ہے۔ فضائی کارروائی میں آٹھ ترک اور نو روسی طیاروں نے حصہ لیا۔واضح رہے کے گزشتہ چند دن قبل ترکی میں روسی سفیر کے قتل سے دونوں ممالک کے تعلقات سرد مہری کا شکار ہو گئے تھے اور اس سے پہلے ترکی نے روس کا ایک لڑاکا طیارہ مار گرایا تھا جس پر روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے شامی سرحد پر ترکی کی جانب سے روسی لڑاکا طیارہ گرانے کو ’ پیٹھ میں خنجر گھونپنے‘ سے تعبیر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے تھاکہ واقعہ کے ماسکو-انقرہ تعلقات پر ’سنگین نتائج‘ مرتب ہوں گے۔تاہم اب دونوں ممالک نے مل کر مشترکہ کارروائی میں شام پر حملہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…