ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کے پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ (جوازات)نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈان کی خبروں کی تردید کردی ۔عرب میڈیا کے مطابق ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کریک ڈان کی تمام خبریں غلط ہیں ،ایسی کوئی خبر جاری نہیں کی گئی ہے جو میڈیا پر زیر گردش ہے۔جب کوئی ایسی ہدایات ملیں تو باقاعدہ اعلان کیا جائے گا،تمام متعلقہ اداروں کو اس بارے بتایا جائے گا،
ترجمان نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی خبریں شائع کرنے سے پہلے تصدیق کرلی جائے تو بہتر ہوگا،ایسی کوئی بھی خبر سرکاری ذرائع سے شائع کی جائے۔واضح رہے کہ مختلف ٹی وی چینلز اور سائٹس نے خبر دی تھی کہ الجوازات کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف 15جنوری 2017سے کریک ڈان شروع کیا جائے جائے گا جس کا آخری مرحلہ 13اپریل سے شروع کیا جائے گا۔