جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’فلسطینی ہمارے فوجیوں کے موبائل فونز تک کس طرح رسائی حاصل کرتے ہیں ؟ ‘‘ اسرائیلی حکام نے پول کھول کر اپنے ہی فوجی مار ڈالے

datetime 13  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے نوجوان لڑکیوں کی تصاویر استعمال کر کے اسرائیلی فوجیوں کے سمارٹ فونز اور مائیکروفونز تک رسائی حاصل کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہاکہ حماس نے نوجوان لڑکیوں کی تصاویر اور عبرانی الفاظ استعمال کر کے درجنوں اسرائیلی فوجیوں کے سمارٹ فونز کو ہیک کیا۔تاہم حماس کوئی اہم فوجی تفصیلات حاصل کرنے میں ناکام رہی۔اسرائیلی فوج کے افسر نے کہا کہ حماس نے زیادہ تر فیس بک پر جعلی اکاؤنٹس بنا کر اسرائیلی فوجیوں کو پھنسایا۔ان جعلی اکاؤنٹس میں سے ایک اکاؤنٹ میں کہا گیا ایک منٹ میں اپنی تصویر بھجوا رہی ہوں۔اس پیغام پر فوجی نے کہا کہ ہا ہا اچھا۔ اور اس کے بعد ایک سنہری بالوں والی خوبرو لڑکی کی تصویر اس کو ملی جس نے سوئمنگ سوٹ پہن رکھا تھا۔فوٹو بھیجنے کے بعد فوجی کو پیغام آیا کہ کیوں نا ہم ایک ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کر لیں تاکہ ہم آسانی سے ویڈیو چیٹ کر سکیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق لڑکیوں کے شکنجے میں پھنسنے والے زیادہ تر نچلے عہدوں کے فوجی تھے اور حماس کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی موومنٹ، تعداد اور ہتھیاروں کے بارے میں معلومات درکار تھیں۔اسرائیلی فوج کو اس ہیکنگ کا اس وقت معلوم چلا جب فوجیوں نے مشکوک آن لائن سرگرمیوں کو رپورٹ کیا۔دوسری جانب حماس کے ترجمان نے اس حوالے سے بیان دینے سے انکار کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…