تائی یوان (آئی این پی ) چین پانچ سال کی مسلسل کوششوں کے بعد بال پوائنٹ کی نب تیار کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے ، کیا یہ بات حیران کن نہیں ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ بال پوائنٹ تیار کرنیوالا دنیا کا سب سے بڑا ملک چین ابھی تک بال پوائنٹ کی نب جاپان سے درآمد کرتا رہا ہے ، تائی یوان آئرن اینڈ سٹیل گروپ(ٹسکو) کا کہنا ہے کہ اب اس میں پانچ سال کی کوشش کے بعد بال پوائنٹ کی سٹیل نب تیار کر لی ہے اور وہ اس کی تھوک میں پیداوار کیلئے تیار ہیں ، توقع ہے کہ آئندہ چند برسوں کے دوران وہ درآمد کی جانیوالی نب کی جگہ چینی ساختہ نب استعمال کرنے کے قابل ہو جائیں گے ، چین سالانہ 38ارب بال پوائنٹس تیار کرتا ہے ، ایک بال پوائنٹ پر 0.1یوآن سے بھی کم خرچ آتا ہے جبکہ وہ لاکھوں ڈالر سٹیل کی بنی نب جاپان سے درآمد کرنے پر خرچ کر تا ہے جو 17ہزار امریکی ڈالر فی ٹن کے حساب سے درآمد کی جاتی ہے ، اس نب کے ذریعے رواں لکھا جا سکتا ہے۔ چین کے بال پوائنٹ بنانیوالے ایک بڑے ادارہے بیفا گروپ کا کہنا ہے کہ سٹیل کی یہ نب تیار کرنے کے لئے 20مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے ۔ٹسکو گروپ کا کہنا ہے کہ غیرملکی تیار کنندگان نے ابھی تک نب کا فارمولا خفیہ رکھا ہوا ہے ،یہ ایک بزنس سیکرٹ ہے تا ہم اب کئی سال کی کوششوں کے بعد چینی ماہرین ایسی نب تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو 800میٹر تک روانی سے لکھ سکتی ہے گذشتہ جون میں یہ نب تیار کر کے اس کا تجربہ کیا گیا تھا ۔
دنیا کی معیشت پر حکمرانی کرنے والا ملک چین کے بارے میں وہ چیز جو آپ نہیں جانتے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































