اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اوم پوری کا مبینہ قتل،سابقہ اہلیہ بُری طرح پھنس گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج نے کیس اُلٹ دیا

datetime 9  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک)اوم پوری کا مبینہ قتل،سابقہ اہلیہ بُری طرح پھنس گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج نے کیس اُلٹ دیا، تفصیلات کے مطابق بھارتی پروڈیوسر خالد قدوائی کے انکشافات نے اوم پوری کے مبینہ قتل کا کیس ہی الٹ کر رکھ دیا ہے قدوائی نے پولیس کو بتایا ہے کہ جب اوم پوری سابقہ اہلیہ کے گھر ان سے ملنے کے لئے گئے تو ان کے ہاتھ میں اسٹیل کے گلاس میں شراب تھی جبکہ جب وہ گھر سے لڑائی کے بعد واپس نکلے تو گلاس اور شراب تبدیل ہوچکے تھے اور ان کے ہاتھ میں شیشے کے گلاس میں شراب تھی ،

قدوائی کے انکشافات کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج جب چیک کی تو مزید اہم انکشافات ہوئے ہیں جن کو صیغہ راز میں رکھاجارہاہے معلوم ہوا ہے کہ قدوائی کے بیان کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ نندتا پولیس کے طلب کئے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئی اور اس نے کسی بھی قسم کے سوالات کا جواب دینے سے انکارکردیا ہے،اطلاعات کے مطابق اوم پوری کی سابق بیوی نے ان کے مبینہ قتل کے بعد کافی تیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے بینک اکاﺅنٹس بھی منجمد کرادیئے ہیں اور اس کے دیگر بعض اقدامات پر بھی پولیس تشویش کا شکار ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس جلد ہی اوم پوری کی سابقہ اہلیہ کو تحویل میں لے سکتی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…