پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی وزارت حج اور عمرہ کیلئے نئے قواعد وضوابط جاری کردیئے،تفصیلات جاری

datetime 8  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے عازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے نئے قواعد وضوابط جاری کردیئے ۔وزارت کی ویب سائٹ پر جاری کردہ دستاویز کے مطابق نگران کمیٹیوں اور مواصلاتی مراکز کے ذریعے ہر طرح کی شکایات وصول کی جائیں گی اور اس طرح عازمین حج اور عمرہ کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔وزارت کا کہنا ہے کہ وہ غیرملکی عازمین حج اور عمرہ کو مہیا کی جانے والی رہائش ،خوراک اور ٹرانسپورٹ کی خدمات کی نگرانی کرکے ان کے حقوق کے تحفظ کو بھی یقینی بناتی ہے۔

وزارت کااس ضمن میں معاہدوں میں دی گئی تصریحات پر عمل درآمد کاجائزہ لیا جاتا ہے اور حجاج یا عازمین عمرہ کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کو ایک خصوصی کمیٹی کو بھیجا جاتا ہے اور وہی خلاف ورزی کے مرتکبین کے خلاف سزا کا فیصلہ کرتی ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ اگر کوئی حج سروس کمپنی غیر معیاری خدمات مہیا کرتی ہے تواس پر جرمانہ عاید کیا جائے گا،ایک سیزن یا اس سے زیادہ کے لیے اس کو کام سے روک دیا جائے گا یا اس کا لائسنس ہی منسوخ کردیا جائے گا۔وزارت نے کہا ہے کہ عازمین حج اور عمرے کے حقوق میں ان کا تحفظ ، خدمات مہیا کرنے والی کمپنیوں کے معاہدے میں دی گئی شرائط وضوابط پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اورکمپنیوں سے اس امر کی مالی ضمانت لی جائے گی کہ وہ اپنے معاہدوں کی پاسداری کریں گی۔
وزارت ان کمپنیوں کی جانب سے عازمین حج اور عمرہ کو مہیا کی جانے والی خدمات کی خودنگرانی کرے گی اور تمام مقدس مقامات میں مہیا کی جانے والی رہائش ،ٹرانسپورٹ ،خوراک اور دیگر سہولتوں سے متعلق رپورٹس کا جائزہ لے گی۔اگر عازمین کے سفری ٹکٹ گم ہوجاتے ہیں تو ا ن کے لیے متبادل ٹکٹ کا بندوبست کرے گی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…