اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت کی طرف سے چین تک مار کرنے والے اگنی فائیو میزائل کا تجربہ چین میں کھلبلی مچ گئی۔

datetime 29  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آن لائن) بھارت کی طرف سے اگنی فائیو میزائل کے تجربے پر چین کو تشویش لاحق ہو گئی‘ معاملہ اقوام متحدہ میں لے جانے کا اعلان کر دیا۔ دوسری طرف بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چین کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا اگنی فائیو میزائل کا تجربہ اور اس کی سٹرٹیجک طاقت میں اضافہ کسی ملک کے خلاف نہیں۔وکاس سواروپ نے کہا کہ نئی دہلی کو توقع ہے کہ دوسرے ممالک بھی تسلیم شدہ بین الاقوامی قوانین کی پابندی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا بڑھتا ہوا تعاون اور سٹرٹیجک خودمختاری‘ علاقے کے استحکام کا باعث ہے اور اس سے ملکوں کے لئے کوئی مشکل پیدا نہیں ہو گی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا شوینگ نے منگل کے روز بھارت کے میزائل تجربے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چین اگنی فائیو کے تجربے پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں بھارت سے سوالات کرنا چاہتا ہے۔
ترجمان نے بھارتی اور جاپانی میڈیا کے اس پراپیگنڈے پر برہمی کا اظہار کیا کہ اگنی فائیو میزائل کی تیاری کا مقصد چین کو نشانہ بنانا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے بھارت کو اپنا موقفاور اپنے عزائم واضح کرنے چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…