ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کواسلامی اتحاد ی فوج کے خصوصی دفاعی مشیرکاعہدہ دینے کافیصلہ ہوگیاہے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق راحیل شریف کواسلامی اتحادی فوج کاسربراہ بنانے کے بجائے خصوصی دفاعی مشیربنانے کافیصلہ کیاگیاہے ۔سابق آرمی چیف اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں اوروہ اب اس اہم عہدے کاچارج سنبھالیں گے ۔راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ سے قبل ہی میڈیاپریہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ کاعہدہ سنبھالیں گے لیکن اب صورتحال سامنے آگئی ہے ۔راحیل شریف اس عہدے پردوسال تک کام کریں گے ۔واضح رہے کہ سابق آرمی چیف گزشتہ روزسعودی حکومت کے بھیجے گئے ایک خصوصی طیارے پرسعودی عرب گئے تھے ۔