ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مشرق وسطیٰ میں 70لاکھ افراد کی ہلاکت کا خدشہ،ایٹم بم سے بھی بڑا خطرہ سِر پر آگیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد (آئی این پی)عراقی فوج داعش سے موصل کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فوجی آپریشن میں مصروف ہے ،سائنسدانوں اور ماحولیاتی تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ موصل ڈیم کی تباہی عراق کے لیے کسی ایٹمی بم کے حملے جیسی خطرناک ہو گی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق عراقی فوج داعش سے موصل کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فوجی آپریشن میں مصروف ہے۔ وہیں دوسری جانب 60 کلومیٹر دوری پر واقع موصل ڈیم کو بچانے کی جنگ بہت زیادہ اہم ہے۔

ماہرین اور سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ موصل ڈیم بتدریج ڈوب رہا ہے اور اس کی تباہی عراق کے لیے ایٹمی بم حملے سے زیادہ خطرناک ثابت ہو گی۔ اگر ڈیم کا صرف چھبیس فیصد حصہ ہی تباہ ہوتا ہے تو 11 اعشاریہ ایک، ایک کیوبک میٹرز پانی کا ریلہ سب کچھ بہا لے جائے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق 25 میٹر بلند پانی کی لہریں 100 منٹ میں موصل تک پہنچ جائیں گی جبکہ ساڑھے 3 دن بعد 8 میٹر بلند لہریں بغداد سے ٹکرائیں گی۔ بغداد، موصل اور تکریت میں انفراسٹرکچر مکمل تباہ جبکہ 70 لاکھ افراد کی زندگیوں کو خطرہ ہو گا۔ مشرقی وسطیٰ کا چوتھا بڑا موصل ڈیم 3 اعشاریہ 4 کلو میٹر لمبا ہے۔ غیرمستحکم جگہ پر بنے اس ڈیم کی تباہی ناگزیر ہے۔ اٹلی کی ایک کمپنی، اطالوی فوج اور کردوں کے حفاظتی حصار ڈیم کو بچانے کے لیے تعمیراتی کام میں مصروف ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…