ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

چین میں کروڑوں مسلمانوں کی نمائندہ ویب سائٹ کیوں بند کر دی گئی، حیران کن وجہ سامنے آگئی

datetime 15  دسمبر‬‮  2016 |

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں مسلمانوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ کو بند کر دیا گیا۔ چین میں مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والی مشہور آن لائن ویب سائٹ ٴٴزہونگ مو وانگ ٴٴ کو چینی صدر شی جن پنگ سے اپنے اقدامات کو روکنے کا مطالبہ کرنے کے بعد بند کر دیا گیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ویب سائٹ 2003 سے چین میں اسلام کا پرچار کرنے کے لیے چلائی جا رہی ہے مگر اب اچانک اسے بند کر دیا گیا ہے ۔

ویب سائٹ پرٴٴزیر مرمت ٴٴکا پیغام آویزاں کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے وابستہ سوشل میڈیا کے 2اکائونٹ بھی دستیاب نہیں رہے ۔ چین میں مجموعی طور پر 2کروڑ 30لاکھ سے زائد مسلمان رہائش پزیر ہیں جبکہ بعض غیر جانبدار اس بات کو مانتے ہیں کہ چین میں 5کروڑ کے قریب مسلمان آباد ہیں ۔مسلمانوں کی یہ نمائندہ ویب سائیٹ کو بند کرنے والے طالب علموں نے اپنے اوپن لیٹر پیغام میں لکھا ہے کہ چینی صدر اپنے وحشیانہ اقدامات کو ترک کریں اور حکومتی قید میں موجود افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔

خط میں طالب علموں نے شی جن پنگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ مخالفین پر 2012میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے مظالم ڈھا رہے ہیں اور کریک ڈاون کے نتیجے میں سینکڑوں وکلا ، کارکن اور طالب علموں کو قید اور جیل میں ڈالا ۔پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٴٴشی جن پنگ تمام جرائم کے ذمہ دار نہیں تاہم بطور سربراہ انہیں لوگوں کے خون اور بہنے والے آنسوئوں کی ذمہ داری اٹھانی پڑیگی ۔انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ اس ویب سائیٹ کوفوری طورپربحال کیاجائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…