اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک وڈیو کے مطابق سزائے موت پانے والے پاکستانی کو بچانے کیلئے معروف سعودی شاعر فائز نے اپنے پاس سے دیت میں خطیر رقم ادا کرکے تاریخ رقم کر دی۔
سعودی شہری نے سزائے موت پانے والے پاکستانی کی جگہ اللہ کی رضا کے لیے 2 لاکھ 70 ہزار ریال دیت میں دے کر اس کو سر قلم ہونے سے 2 دن پہلے بچالیا ۔مذکورہ پاکستانی شہری سے سعودی عرب میں ڈرائیونگ کرتے ہوے ایک سعودی شہری ہلاک ہوگیا تھا اسکے بعد عدالت میں یہ ثابت ہونے پر کہ اس نے جان بوجھ کر ایک سعودی شہری کو گاڑی مار کر قتل کیا ہے۔
اس پرعدالت نے پاکستانی کوسزائے موت سنائی اور مرنے والے فریقین نے راضی نامہ کرنے کے لئے 2 لاکھ 70 ہزار ریال مانگے ۔اس پاکستانی کی جگہ سعودی عرب کے مشہور شاعر فائز نے فی سبیل اللہ 2 لاکھ 70 ہزار اسکے لواحقین کو دیت میں دے کر اسکو سرقلم ہونے سے بچالیا اور 5 ہزار ریال فائز نے اس پاکستانی کو نقد بھی دیئے۔
سعودی شہری نے سزائے موت پانے والے پاکستانی کو بچانے کیلئے اپنے پاس سے کتنے لاکھ ریال دیت ادا کر دی!
13
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں