لندن (آئی این پی)لندن میں ایک ریستوران کے مسلمان مالک نے کرسمس کے موقع پر بے گھر اور بزرگ افراد کیلئے مفت کھانے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں ایک ریستوران کے مسلمان مالک نے کرسمس کے موقع پر بے گھر اور بزرگ افراد کے لیے تین ڈشوں پر مشتمل مفت کھانے کا اعلان کیا ہے کہ اس اہم دن پر کوئی بھی شخص اکیلے کھانا نہ کھائے۔سڈ کپ کے علاقے میں واقع شیش ریستوراننے مقامی آبادی کو ایک پوسٹر کے ذریعے دعوت دی ہے کہ اس 25دسمبر کو ہم آپ کے ساتھ بیٹھنے کے لیے حاضر ہیں۔
ریستوران نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی عوام سے درخواست کی ہے کہ ان کا یہ پیغام آگے پھیلایا جائے ان کے اس احسن اقدام کو عوام میں بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔ریستوران کی جانب سے 25 دسمبر یعنی کرسمس کے موقع پر اعلان کردہ دعوت دوپہر12 سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
’’بین المذاہب ہم آہنگی کی شاندار مثال‘‘ برطانیہ میں مسلمان شخص نے کرسمس کی آمد پر کیا اعلان کر دیا؟
10
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں