بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’سعودی شہزادہ الولید بن طلال بازی لے گئے ‘‘ کون سی ایسی مہم شروع کر دی کہ جان کر داد دینگے؟

datetime 9  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آئی این پی)سعودی شہزادہ الولید بن طلال نے خواتین پر گھریلو تشدد کے خلاف مہم شروع کردی جس میں خواتین کو اپنے اوپر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھانے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہزادہ الولید بن طلال نے نیشنل فیملی سیفٹی پروگرام کے تعاون سے دو ہفتوں پر مشتمل آگاہی مہم شروع کی ہے جس میں خواتین کو اپنے اوپر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھانے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔
مہم میں خواتین کے ظلم کے خلاف آواز نہ اٹھانے کے منفی کردارکو واضح کیا جارہا ہے، جس میں یہ سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ خواتین کا ظلم پر خاموش رہنا خود اپنے اوپر ظلم کرنے کے مترادف ہے۔اس حوالے سے ایک ہاٹ لائن بھی قائم کی گئی ہے، جس کے انتظامات تربیت یافتہ سعودی خواتین دیکھ رہی ہیں۔گھریلو تشدد کے جسمانی اور نفیساتی اثرات مرتب ہوتے ہیں، جس میں نفسیات اثرات زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔
شہزادی لامیا بنت ماجد السعود جو کہ الولید نامی فلاحی تنظیم کی سیکریٹری جنرل ہیں۔ان کا کہناہے کہ خواتین اکثر اوقات اپنے اوپر ہونے والے گھریلو تشدد پر چپ سادھ لیتی ہیں، کیوں کہ یا تو انہیں اسکینڈل بنائے جانے کا ڈر ہوتا ہے یا پھر ہمارا معاشرہ اسے قبول نہیں کرتا ہے۔بحیثیت فلاحی ادارے کے ہمارا فرض ہے کہ ہم خواتین کو ان کے قانونی حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کریں اور معاشرے کو یاددہانی کروائیں کہ گھریلو تشدد ایک جرم ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…