جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

ترک خاتون رکن پارلیمنٹ سے بدسلوکی،ترکی اور جرمنی میں ٹھن گئی،اردوان نے انتہائی قدم اُٹھالیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2016 |

انقرہ/برلن(این این آئی)ترک حکمران جماعت (اے کے پی) کی ایک رکن کے ساتھ جرمنی کے کولون بون ہوائی اڈے پر مبینہ نامناسب سلوک پر انقرہ حکومت کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ترک سیاستدان کے پاس ان کا ’سفارتی پاسپورٹ‘ نہیں تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایردوآن نے جرمنی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ اپنے ملک میں دہشت گردوں کا تو مہمان کے طور پر استقبال کرتے ہیں لیکن ترک پارلیمان کی نائب صدر اور اس کے وفد کو گھنٹوں تک اپنے دروازے پر انتظار کرواتے ہیں۔تایا گیا ہے کہ عائشہ نور کو اس وجہ سے ہوائی اڈے پر ایک گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا کیونکہ ان کے سفری دستاویزات مکمل نہیں تھے۔

عائشہ نور نے اعتراض کیا ہے کہ اس دوران انہیں ایک ایسے کمرے میں بٹھا دیا گیا، جہاں پر غیر قانونی تارکین وطن کو رکھا گیا تھا۔ ترک پارلیمان کے نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ ان کے ساتھ پولیس کا رویہ انتہائی نا مناسب تھا۔اس خبر کے بعد ترک وزارت خارجہ نے انقرہ میں تعینات جرمن سفیر کو مارٹن ایرڈمان کو اس واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ جرمن حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرڈمان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس ’سفارتی واقعے‘ پر بات چیت کے لیے ترک وزارت خارجہ میں آئیں۔ اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ جرمن سفیر کو انقرہ حکام نے طلب کیا ہے۔ سفارتی ضوابط کے مطابق کسی دوسرے ملک کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرنے کو دعوت دینے کے مقابلے میں انتہائی شدید ردعمل میں شمار کیا جاتا ہے۔ترک ذرائع کے مطابق عائشہ نور کا وہ بیگ چوری ہو گیا تھا، جس میں ان کے تمام دستاویزات تھے۔

اسی وجہ سے ترک قونصل خانے نے انہیں ایک متبادل پاسپورٹ جاری کیا تھا۔ جرمن حکام نے بتایا کہ یکم دسمبر کو جب عائشہ نور باخ چیکاپیلے ترکی واپس جانا چاہتی تھیں اور اس موقع پر ان کی جانب سے پیش کیے جانے دستاویزات سے یہ واضح نہیں ہوتا تھا کہ انہیں سفارتی استثنٰی حاصل ہے، ’’اس کے بعد پولیس نے دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لیے ترک سفارت خانے سے رابط کیا، جس میں تقریباً پینتالیس منٹ لگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…