ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک سے باہر فوجی اڈے،سعودی عرب نے بڑا فیصلہ کرلیا،تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 5  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)جبوتی کے وزیر خارجہ محمود علی یوسف نے باور کرایا ہے کہ ان کا ملک سعودی عسکری موجودگی کا خیر مقدم کرتا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق یوسف نے بتایا کہ سعودی عسکری قیادت کی جانب سے جبوتی کے بعض علاقوں کا معائنہ کاری دورہ کیا گیا جہاں ممکنہ طور پر سعودی فوجی اڈے قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یقیناًہم ابتدائی طور پر اس کے لیے آمادہ ہو گئے ہیں اور توقع ہے کہ جلد ہی اس معاہدے پر دستخط کر دیے جائیں گے۔

ایران کے ساتھ جبوتی کے تعلقات کے حوالے سے یوسف کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ابتدا سے ہی محسوس کرتا تھا کہ ایران کے ساتھ تعاون میں بہت سی گڑبڑ ظاہر ہو رہی ہے جو ہمیں بھول بھلیوں میں پھنسا سکتی ہے لہذا ہم دھیرے دھیرے دور ہوتے چلے گئے۔محمود علی یوسف کے مطابق جب یمن میں آئینی حکومت اور عرب مفادات پر حملہ کیا گیا تو جبوتی نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…