اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب، اہم ترین شخصیت برطرف

datetime 5  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکے خصوصی شاہی فرمان کے تحت متعدد اہم حکومتی عہدیداروں کو تبدیل کیا گیا ہے۔ان میں اہم ترین تبدیلی وزیرمحنت و بہبود آبادی کی بھی شامل ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہی فرمان کے تحت ڈاکٹر مفرج الحقبانی کو وزارت محنت بہبود آبادی کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ علی الغفیص کو نیا وزیرمحنت مقرر کیا گیا ہے۔الحقبانی کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی متعدد اہم وجوہات ہیں۔ ان میں اہم ترین وجہ ان کا ویڑن 2030ء کے اہداف پورے کرنے میں ناکام رہنا اور سعودی نوجوانوں میں بے روزگاری میں اضافہ بھی ہے۔

جب سے ڈاکٹر مفرج الحقبانی نے وزارت محنت کا قلم دان سنھبالا ملک میں سعودی نوجوانوں میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔اعدادو شمار کے مطابق سنہ 2015ء کی پہلی ششماہی کے دوران سعودی عرب میں ملازمت کے 71 ہزار مواقع پیدا ہوئے۔ دوسری میں اس میں کمی آئی اور یہ تعداد 35 ہزار تک آگئی، تیسری ششماہی میں 14 ہزار اور سال کی آخری ششماہی میں معمولی اضافے کے بعد یہ تعداد 26 ہزار پرآگئی تھی۔اس طرح پہلی ششماہی میں پانچ ہزار، دوسری میں 10 ہزار اور تیسری چوتھائی میں یہ تعداد کم ہو کر 27 ہزار پر آ گئی تھی۔ سنہ 2016ء کے دوران سعودی عرب میں ملازمت کے مواقع میں کمی کی ایک وجہ غیر سعودی باشندوں کا ملازمتوں پر فائز ہونا بھی رہا۔ سبکدوش وزیر برائے لیبر سعودی شہریوں کو معقول روزگار کی فراہمی میں ناکام رہے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…