اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر امر تسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مختلف ملکوں سمیت پاکستان اور افغانستان نے بھی شرکت کی ۔ کانفرنس کے دوران بھارتی سکھوں کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم کیخلاف شدید احتجاج بھی دیکھنے میں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں شدید دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے اور پنجاب میں سکھوں کو بھی قتل کیا جا رہا ہے ۔ کانفرنس میں سکھوں نے خالصتان کا مطالبہ بھی بھارتی حکومت کے سامنے رکھا جس پر بھارتی حکومت کی جانب سے سخت غصہ واضح محسوس کیا گیا ۔
دوسری جانب وزیراعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام ممالک کوملکر کام کرنا ہوگا، اگرمقبوضہ کشمیرمیں مسئلہ نہیں تو بھارت نے سات لاکھ فوج کیوں رکھی ہوئی ہے، دورہ بھارت سے مجھے کسی بریک تھرو کی توقع نہیں تھی،دوطرفہ کشیدگی کو کثیرجہتی فورم پراثراندازنہیں ہونے دیناچاہتے،افغان صدر پر واضح کیا کہ سرحد پرموثرانتظام بھی ضروری ہے، اشرف غنی کا بیان قابل مذمت ہے۔
اتوار کی شب بھارت میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کے بعدوطن واپسی پردفترخارجہ میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہاکہ بھارتی میڈیا نے دباؤڈالنے کے لیے دہشتگردی کا معاملہ اچھالا،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ دورہ بھارت سے کم از کم مجھے کسی بریک تھرو کی توقع نہیں تھی،اگرمقبوضہ کشمیرمیں مسئلہ نہیں توبھارت نے 7 لاکھ فوج کیوں رکھی ہے؟سرتاج عزیز نے کہاکہ بھارت کشمیرسے توجہ ہٹانے کیلیے دہشتگردی کی بات کرتا ہے جب بھی بھارت میں انتخابات ہوتے ہیں، پاکستان مخالف بیانات آتے ہیں۔اگرمیڈیا کے ذریعے بات چیت کریں گے تومعاملات بگڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ،ارن جیٹلی،اجیت دوول ودیگرسے کانفرنس کی سائیڈلائنز پربات ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا اعلامیہ متوازن ہے اور اس پر کئی ہفتوں سے بات چیت جاری تھی اعلامیے میں جن تنظیموں کے نام دیئے گئے ہیں اس سے ظاہرہوتا ہے کہ یہ پورے خطے کے حوالے سے ہے ۔بھارتی میڈیانے دہشتگردی کے تناظر میں پاکستان پردباؤڈالنے کی کوشش کی۔
ہارٹ آف ایشیا کانفرنس مودی کے گلے پڑ گئی ۔۔ کانفرنس کے دوران سکھوں نے ایسا کیا کام کیا بھارتی حکومت ہل کر رہ گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں