منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

چین میں موجود مسلمانوں پر بجلی گرانے کا فیصلہ۔۔حکومت کیا کرنے جا رہی ہے ؟

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین پاکستان کا دوست ملک ہے اور اس میں تقریباً 2کروڑ 30لاکھ سےزائد مسلمان آباد ہیں
مگر چین کی حکومت نے ایک ایسی چیز پر پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ جان کر ہر مسلمان کو دکھ ہو گا۔ معروف جریدے کے مطابق چینی حکومت نے ملک میں حلال کھانوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔چینی حکومت کا خیال ہے کہ حلال اشیاءکا پھیلتا ہوا دائرہ ملک میں شدت پسندانہ رجحان پیدا کر رہا ہے، لہٰذا اسے محدود رکھنے کے اقدامات زیر غور ہیں۔رپورٹ کے مطابق چین کے شعبہ مذہبی امور کے اعلیٰ عہدیدار وینگ ڑان کا کہنا تھا کہ ”حکومت اس معاملے پر بہت پریشان ہے کہ مذہب ملک کی سیکولر زندگی میں بہت زیادہ مداخلت کر رہا ہے۔لہٰذا ہم حلال فوڈ کے تصور کو توڑنے مروڑنے اور پھیلانے کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنا چاہتے ہیں۔مسلمانوں کوبھی مذہبی شدت پسندی کی مخالفت کرنی چاہیے۔ چین میں اسلام کی ترقی چینی خصوصیات کے حامل نظام اشتراکیت کے ساتھ جڑی ہونی چاہیے۔
“وینگ ڑان کا مزید کہنا تھا کہ ” حلال فوڈ کی بعض بیرونی کمپنیاں حلال کھانوں کے تصور کو کچھ اس ڈھنگ سے بڑھاوا دے رہی ہیں کہ اس سے انتہاءپسندی کو فروغ مل رہا ہے۔“بیجنگ کی منزو یونیورسٹی کے پروفیسر ڑیانگ کن ڑن کا کہنا تھا کہ ”بعض غیرملکی کمپنیاں حلال فوڈ کے نام پر ایسے خیالات کا پرچار کر رہی ہیں جو چین کی قومی سلامتی، سماجی استحکام اور شہری اتحاد کے لیے خطرہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…