اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب،کاسعودی شہریوں کیلئے 10 لاکھ ملازمتوں کا اعلان،کیا ہونیوالاہے؟تارکین وطن کے ہوش اُڑ گئے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب،کاسعودی شہریوں کیلئے 10 لاکھ ملازمتوں کا اعلان،تارکین وطن کے ہوش اُڑ گئے، سعودی عرب کے قومیانے کے مجوزہ پروگرام کے تحت آیندہ پندرہ سال میں سعودی شہریوں کے لیے دس لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ سعودی شوری کونسل میں اسی ہفتے اس مجوزہ پروگرام پر رائے شماری ہورہی ہے۔

کونسل کے رکن عبدالرحمان الراشد نے بتایا ہے کہ ملازمتوں کو قومیانے کے مجوزہ پروگرام کے تحت ایک اعلی کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔اس کا مقصد ایسی ہنرمند اور تعلیم یافتہ سعودی افرادی قوت کو تیار کرنا ہوگا جو پیداوار کے لیے پہیے کا کام دے سکے اور اس سے غیرملکی درآمدات میں کمی آئے اور قومی پیداوار میں اضافہ ہو۔انھوں نے کہا کہ مقامی پیداوار سے سعودی مارکیٹ میں مسابقت میں اضافہ ہوگا اور قومی معیشت مضبوط ہوگی۔

ملک کے تیل کی آمدن پر انحصار میں کمی واقع ہوئی ہے۔2009 میں یہ شرح 13 فی صد تھی اور 2013 میں یہ کم ہوکر 8 فی صد رہ گئی ہے۔مقامی صنعتوں کو پیداواریت میں اضافے کے ذریعے ترقی دینے، ان کے یکساں معیار اور قیمتوں کو باضابطہ بنانے سے سعودی عرب عالمی مارکیٹ میں مسابقت کے قابل ہوجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ملازمتوں کو قومیانے کے پروگرام سے نجی شعبے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔خاص طور پر صنعتی شعبے پر فرق پڑے گا اور نجی اور سرکاری شعبوں میں تعلق مضبوط ہوگا۔

عبدالرحمان الراشد نے بتایا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم میسر آئے گا۔قومی پیداوار کے لیے ملک وقوم کے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جاسکے گا۔مقامی افرادی قوت اور خام مواد کو استعمال کیا جاسکے گا اور اس سے مقامی سرمایہ کاروں کو بھی بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔انھوں نے یہ بھی پیشین گوئی کی ہے کہ قومی پیداوار سے قیمتوں میں کمی واقع ہوگی کیونکہ ملکی مصنوعات درآمدی اشیا سے سستی ہوں گی۔انھوں نے بتایا کہ 2011 میں درآمدی اشیا کا بجٹ 452439 ارب سعودی ریال تک پہنچ گیا تھا۔پیداوار میں اضافہ صارف پر بھی اثر انداز ہوگا کیونکہ ملکی مصنوعات سستی ہوجائیں گی۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…