اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ایرانی تقریب میں بھارتی وزیرکیساتھ وہ کام ہو گیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی وزیر سمرتی ایرانی اس وقت مشکل کا شکار ہوگئیں جب ایک تقریب کیلئے جاتے ہوئے ان کی چپل ٹوٹ گئی اور انہیں مجبورا سڑک کنارے بیٹھے ایک موچی سے اپنی چپل کی مرمت کروانی پڑی،موقع پر موجود افراد نے واقعہ کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردی جو وائرل ہوگئی اور اسے متعدد بار دیکھا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابقسابق بھارتی اداکارہ اور وزیر سمرتی ایرانی نئی دہلی سے تامل ناڈو کے ایک شہر پہنچیں جہاں انہیں ایک تقریب میں شرکت کرنی تھی۔ لیکن آدھے راستے میں ان کی چپل ٹوٹ گئی۔ مجبورا انہیں سڑک کنارے بیٹھے ایک موچی سے اپنی چپل کی مرمت کروانی پڑی۔موچی نے ان کی چپل مرمت کرنے کا معاوضہ صرف 10 روپے طلب کیا لیکن سمرتی نے کمال سخاوت سے اسے 100 روپے عنایت کیے۔موقع پر موجود افراد نے واقعہ کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی جہاں یہ وائرل ہوگئی اور اسے متعدد بار دیکھا گیا۔واضح رہے کہ سمرتی ایرانی انڈین ڈراموں کی مشہور اداکارہ ہیں تاہم سنہ 2014 کے عام انتخابات میں انہوں نے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا جہاں سے فتح یاب ہو کر وہ راجیہ سبھا کی رکن منتخب ہوئیں۔ بعد ازاں انہیں یونین منسٹر مقرر کردیا گیا۔‎

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…