یروشلم(آئی این پی)اسرائیل کے مختلف شہروں میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا،جنگلات کو آگ لگانے کے شبے میں22 افرادگرفتار کرلیاگیا،اسرائیلی وزیراعظم نے آگ لگنے کے واقعات کو دہشت گردی قراردیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے مختلف شہروں میں آگ منگل کے روز لگی تھی جو اب پورے اسرائیل میں پھیل چکی ہے ۔گزشتہ 4روز کے دوران 200سے زائد مقامات پر آگ لگ چکی ہے جبکہ نطف اورشمالی شہرالجلیل میں اب بھی کئی مقامات پرآگ لگی ہوئی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے آگ لگنے کے واقعات کو دہشت گردی قراردیا گیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جرم،دہشت اورلوگوں کو اکسانے کی قیمت چکانی ہوگی۔آ،نتن یاہونیتن یاہو نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ لگانے میں ملوث افرادکوسخت سزائیں دی جائیں گی۔شمالی شہرحیفہ کی جنگلات میں لگی آگ پرقابوپالیاگیا ہے۔ آگ کے باعث ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں