جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وہی ہوا جس کی امید کی جارہی تھی،ٹرمپ کی کامیابی خطرے میں پڑ گئی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یار ک(آئی این پی)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی خطرے میں پڑ گئی ، امریکہ میں گرین پارٹی کی رہنما نے تین ریاستوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست دیدی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں گرین پارٹی کی رہنما اور صدارتی امیدوار جل اسٹین نے رواں ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈالی جانے والی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے الیکشن کمیشن میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی تین ریاستوں وسکونسن، مشی گن اور پنسلوینیا میں دوبارہ سے گنتی کرائی جائے جس پر الیکشن کمیشن نے وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا ہے ۔

انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ حامیوں نے وسکونسن، مشی گن اور پنسلوینیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور دیگر اخراجات کے لیے پچاس لاکھ ڈالر جمع کیے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان تینون ریاستوں میں دوبارہ گنتی کے لیے 70 لاکھ ڈالر تک اخراجات آ سکتے ہیں۔وسکونسن ریاست کے الیکشن کمیشن ایڈمنسٹریٹر مائیک ہاس کہتے ہیں کہ سٹین اور ایک دیگر گروپ نے جمعہ کو دوبار گنتی کے لیے درخواستیں جمع کروائیں جس کے بعد ہم نے دوبارہ گنتی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور 13 دسمبر تک ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل کرنا ہے۔

سٹین نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ وسکونسن میں ووٹنگ کے لیے استعمال ہونے والی مشین ہیکنگ کے انتہائی خطرے کی شکار ہو سکتی تھیں اور ان میں سکیورٹی کی بھی کمی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کو 8 نومبر کے انتخابات میں ان تینوں ریاستوں میں اپنی حریف ہلری کلنٹن کے کامیابی بہت معمولی برتری حاصل ہوئی تھی۔تاہم اگر ان تینوں ریاستوں میں دوبارہ گنتی کے بعد نتائج تبدیل بھی ہوں تو بھی ٹرمپ کی مجموعی پر اس کے قابل ذکر اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔جل اسٹین نے کہا ہے کہ وسکونسن میں دوبارہ گنتی سے ہیلری کلنٹن صدر منتخب نہیں ہو سکتیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…