نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر اشوک گجپت راجو نے پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ سال 2016 میں یکم جنوری سے لے کر 31 اکتوبر کے درمیان 38 پائلٹ اور عملے کے 113 ارکان جہاز اڑنے سے پہلے ہونے والے شراب کے ٹیسٹ میں ناکام پائے گئے جس پر اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسافروں کی جانوں سے کھلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر اشوک گجپت راجو نے راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ سال 2015 میں بھی 40 پائلٹ اس ٹیسٹ میں ناکام ٹھہرے تھے جبکہ 2014 میں یہ تعداد 20 کے آس پاس تھی مگر سال 2016 میں یکم جنوری سے لے کر 31 اکتوبر کے درمیان 38 پائلٹ اور عملے کے 113 ارکان جہاز اڑنے سے پہلے ہونے والے شراب کے ٹیسٹ میں ناکام پائے گئے،ادھر ایئر انڈیا کے سینئر ریٹائرڈ افسر اشوک شرما نے کہا کہ ان کے وقت میں کیس اتنے زیادہ نہیں ہوتے تھے،انھوں نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار واقعی خطرے کا اشارہ دیتے ہیں اور جب میں کام کرتا تھا ان دنوں پائلٹ اور کیبن عملے کو اگر صبح پرواز درج کرنا ہوتی تھی تو وہ سرکاری پارٹیوں میں بھی شراب حاصل کرنے سے صاف انکار کر دیتے تھے۔
بھارتی پائلٹس جہاز اڑانے سے پہلے کیا شرمناک حرکت کرتے ہیں ؟ انکشاف نے ہلچل مچا دی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں